اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: گوتم گمبھیر پاک بھارت فائنل کے خواہشمند

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اگلے سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا کہ کرکٹ کے مقابلے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان اگر میچ ہار جائے تو ہندوستانی مداح خوشی منائیں یا بھارت ہارے تو پاکستانی خوشی سے نہال نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے رویے پر سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ دوسروں کی ناکامی سے اطمینان حاصل کرنے کے بجائے اپنی ٹیم کی کامیابی میں خوشی تلاش کریں، کسی اور کی شکست کا جشن منانا بے معنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، یہ پہلی بارہوگا کہ امریکا کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے