اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اعظم خان کو راشد لطیف نے ’’دلیر‘‘ قرار دے دیا

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور سپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی پاکستان ٹی20 کپ میں بلے پر فلسطین کا سٹیکر لگاکر کھیلنے پر انکی جرات کی داد دے دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سابق کپتان راشد لطیف اور سپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم خان کی جرات کی تعریف کروں گا، جس نے یہ اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلنے والا کرکٹر جب انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر انحصار کرتا ہو، اس کی طرف سے اسی دلیری کا مظاہرہ کرنا بڑی بات ہے۔

نعمان نیاز نے بتایا کہ اعظم خان کو ریفری کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ بلے کو تبدیل کرلیں لیکن انہوں نے جرمانہ قبول کیا، اس موقع پر راشد لطیف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران انہیں خیال کرنا پڑے گا۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ورلڈکپ کے دوران پلیئرز نے جب فلسطین کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا تو بورڈ نے کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا سٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جس پر پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ صارفین نے ذکاء اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے