28 Nov 2023
(ویب ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے فلسطین کا جھنڈا لگانے پراعظم خان پر جرمانہ عائد ہونے کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔
مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے،مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرکٹر اعظم نے نیشنل ٹی 20 کے ایک میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔