اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، ٹورنامنٹ میں بابراعظم خود سے وابستہ توقعات بھی پوری نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے دوران پی سی بی کے حلقوں میں یہ تجویز زیر غور تھی کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے تاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں، تاہم انہیں کپتانی سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

پی سی بی حکام ان کی من مانیوں اور دفاعی انداز کی وجہ سے انہیں کپتانی سے بریک دینا چاہتے تھے۔

انضمام الحق جس وقت چیف سلیکٹر تھے اس وقت بھی بابراعظم کی کپتانی کا معاملہ زیرغور تھا البتہ انضمام الحق کے جانے کے بعد مکی آرتھر اور عبوری سلیکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے کپتان تبدیل کرنے کی تجویز پرغور کیا تھا لیکن شان مسعود کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی تھی۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور شان مسعود نے آسٹریلیا کے دورے کے لیے جس ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے اس سے ملتی جلتی ٹیم مکی آرتھر اور قومی سلیکٹرز نے تشکیل دی تھی۔

ان کی ٹیم میں حارث رؤف بھی شامل تھے لیکن بعد میں حارث رؤف نے آسٹریلیا کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے