اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل، مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) چوہنگ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے طالبہ کو کیسے ہلاک کیا مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی سمیت تین افراد کار میں سوار تھے۔ ملزم عبدالرحمان کی گاڑی نے پیچھے سے مقتولہ کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ مقتولہ کی گاڑی میں سوار ڈرائیور  نے عبدالرحمان کا پیچھا شروع کر دیا۔ گاڑی کا پیچھا ہوتے دیکھ کر ملزم عبدالرحمان نے اپنے ماموں کو کال کر دی۔ ملزم کے ماموں عابد نے پیچھا کرتی گاڑی دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ ملزم عابد کی چلائی گئی گولی مقتولہ تزئین کی کمر پر لگی۔ ملزمان نے سوسائٹی گیٹ پر کال کرکے متاثرہ خاندان کی گاڑی رکوائی۔ گاڑی میں فیملی سوار دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم عبدالرحمان کی عمر کوائف کے مطابق 17 سال دو ماہ ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم عابد اور علی رضا گرفتار ہیں۔ عبدالرحمان سمیت دیگر تین ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔ ملزم عبدالرحمان ، ساجد اور امجد عبوری ضمانت پر ہیں۔ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کروائی جائیں گی۔ ضمانت منسوخ ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے