اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سینئر قانون دان شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے الیکشن کیلئے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ خاور کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی تصدیق کر دی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر تین ماہ کی مدت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کروائیں گے اور وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے