27 Nov 2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں پھول نگر میں انجام پائی، تقریب میں سابق کرکٹرز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
فہیم اشرف کے ولیمے کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سمیت متعدد مقامی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، کامران اکمل، اظہر علی، عبد الرحمان، سمیت دلہا کے دوست اور رشتے دار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس خاص موقع پر دلہا فہیم اشرف نے نیوی بلیو رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا اور تقریب کے دوران آئے ہوئے مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔