اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کے ڈنک نہ رکے، صوبہ بھر سے مزید 95 کیسز رپورٹ

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) موسم بدل گیا لیکن ڈینگی نے تیور نہ بدلے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے مزید95 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  52افراد میں  ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار 781 جبکہ لاہور میں ایک سال کے دوران ڈینگی کے 6 ہزار 213 کیسز سامنے آئے۔

 انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز ایک،گوجرانوالہ میں 12، ملتان میں 10 اور فیصل آباد میں 7 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے،اسی طرح اوکاڑہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے 3،3 ساہیوال میں 2 ،شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، خانیوال اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

 علی جان خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 102 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 60 مریض داخل ہیں۔

حکام محکمہ صحت نے کہا ہے کہ  ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے