اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہورسمیت صوبہ بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا،لاہور میں 20 لاکھ 85 ہزار بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قومی انسداد پولیو مہم کے تحت پنجاب بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسداد  پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی،بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔

پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،2  لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے، لاہور میں 14 ہزار پولیو ورکرز قطرے پلائیں گے،شہر میں 20 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضر افضال کاکہناہے کہ بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں ،پولیو ویکسین پلا کر بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جائے گا،پنجاب تین سال سے پولیو سے پاک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو سے بچاؤ کے  قطرے پلائے جائیں گے،ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے