اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سموگ: ہسپتالوں میں کھانسی و سانس کے مریضوں میں اضافہ

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی روگ بن گئی، ہسپتالوں میں خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

فضائی آلودگی سے انسانی صحت متاثر ہونے لگی ،گزشتہ 6  روز  میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ   7  ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

جناح ہسپتال میں 2 ہزار 300،  میو ہسپتال میں 2 ہزار 100اور گنگارام ہسپتال میں 1 ہزار 800 سے زائد مریض  آئے ،سموگ سے متاثرہ سینکڑوں مریضوں نے سروسز اور جنرل ہسپتال  کا بھی رخ کیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ مریض بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں، سانس لینے  میں دشواری کے مریض گھروں سے باہر نہ جائیں، پھیپھڑوں اور دمہ کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سموگ سے جلدی امراض میں اضافہ اور آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں، شہری  ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت والے افراد  اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے