اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذہنی تناؤ، اضطراب کو دور کرنے والی 5 چائے

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لاکھوں افراد تناؤ، اضطراب اور افسردگی کا شکار ہیں، جو ذہنی صحت کو شدید متاثر کرتی ہے۔

تیز رفتار وقت کے ساتھ زندگی بہت سے کاموں میں الجھی ہوئی ہے اور  ایسے میں لوگ ذہنی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

اس صورتحال میں سب سے پہلے جو سوال لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے وہ یہی ہوتا ہے کہ تناؤ سے چھٹکارا کیسے پایا جائے وہ بھی جلدی اور آسان طریقے سے؟

تو آج ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرتے ہیں اور  آپ کو  ایسی چائے بتاتے ہیں جس سے آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہو جائے گا اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔

کیمومائل چائے

کیمومائل سے شاید بہت سے لوگ واقف نہ ہوں، کیمومائل ایک سفید رنگ کا سورج مکھی کی طرح دکھنے والا چھوٹا پھول ہوتا ہے۔

کیمومائل کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے جسے پرسکون کرنے اور نیند بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور ایپی گینین دماغ کو سکون مہیا کرتے ہیں اور اس کی چائے کے استعمال سے آپ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

لیوینڈر چائے

لیوینڈر کی خصوصیات سے سب ہی واقف ہیں، لیوینڈر ایک جامنی رنگ کا پھول ہوتا ہے جو ناصرف جلد کیلئے بہترین ہے بلکہ ذہنی مسائل کو بھی دور بھگانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

لیوینڈر میں کیفین موجود نہیں ہوتا اس لیے بھی اس کا استعمال صحت کیلئے اچھا ہے۔

پودینے کی چائے

پودینا تقریباً ہر گھر کے کچن میں استعمال ہوتا ہے اور آسانی سے دستیاب بھی ہو جاتا ہے، پودینے کا گہرا ہرا رنگ آنکھوں کو تو سکون دیتا ہی ہے لیکن اس کی تیز خوشبو بھی کافی پسند کی جاتی ہے۔

پودینے میں مینتھول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو سکون ملتا ہے اور اضطراب اور ذہنی تناؤ کو بھی دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ پودینا نظام ہاضمہ کو بھی درست کرتا ہے اور پودینا کھانوں کی شان بھی بڑھاتا ہے۔

سبز چائے

سبز چائے میں ایل تھینین اور امینو ایسڈ جیسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو تناؤ کو دماغ سے دور کرتے ہیں۔

سبز چائے اینٹی آکسیڈنٹ کا خزانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ سبز چائے استعمال کرنے والے اپنے کام کو زیادہ توجہ سے کرتے ہیں۔

روئبوس چائے

روئبوس ایک جڑی بوٹی ہے اور یہ کیفین فری خصوصیت رکھتی ہے جبکہ یہ جڑی بوٹی ذائقے میں میٹھی اور ہلکی گری دار میوے جیسی ہوتی ہے۔

روئبوس میں اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ میگنیشیم  اور منرل کی بھرمار ہوتی ہے  جو آپ کو ذہنی تناؤ سے بچاتی ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہوجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے