اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سخت ورزش کرنے والے افراد کیلئے نہایت اہم خبر، ماہرین کا بڑا انکشاف

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت اور حد سے زیادہ ورز ش کے فوری بعد انسانی جسم کا دفاعی نظام کمزور پڑجاتا ہے۔

ماہرین نے  تحقیق کے دوران 4700  فائر فائٹرز سے سخت ورزش کے بعد مائعات کے مالیکیول حاصل کیے اور ان کا جائزہ لیا ۔ مالیکیول کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ سخت ورزش کرنے کے فوری  بعد ان افراد کے نظام تنفس کےوائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حد سے زیادہ ورزش کرنے  کی وجہ سے جسم کا دفاعی نظام سست پڑجاتا ہےا ور اس کی حملہ آور جراثیم سے مقابلے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے۔

معتدل ورزش کےانسانی جسم کے دفاعی نظام پر مثبت اثرات کی توثیق کرنے والی ان گنت اسٹڈیز موجود ہیں، تاہم جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پر سخت ورزش کے اثرات اب تک موضوع بحث چلے آرہے ہیں۔ناکایاسو اور ان  کے ساتھی سائنس دانوں نے  بھی اپنی تحقیق کے لیےفائر فائٹرز  کے جسم سے ورزش سے 45 منٹ پہلے اور بعد میں بلڈ پلازما، پیشاب اور لعاب  کے نمونے حاصل کیے تھے۔ان نمونوں کے تجزیے سے سائنس دانوں نے  نتیجہ اخذ کیا  کہ ورزش کے فوری بعد فائر فائٹرز کا جسمانی دفاعی نظام سست پڑ گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے