اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کونسی غذا کینسر کیخلاف لڑنے میں انتہائی موثر ہے؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ بیف اور ڈیری اشیا کا استعمال کینسر کیخلاف لڑنے میں انتہائی موثر ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے گائے ، بھیڑ کے گوشت اور ڈیری اشیاء میں ٹرانس ویکسینک ایسڈدریافت کیا ہے جو مدافعتی خلیوں کی بیماری کیخلاف  لڑنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ مریض جن کے خون میں ٹی وی اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ امیونوتھراپی کو زیادہ بہتر ردِ عمل دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ مرکب کینسر کے مطبی علاج کے لیے بطور غذائی سپلیمنٹ کام  میں لایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے متعدد مطالعے ہیں جن میں غذا اور انسانی صحت کے درمیان تعلق کو جاننے کی کوشش کی گئی ہے اور متعدد اقسام کی غذائیں کھانے کی وجہ بنیادی نظام کو سمجھنا بہت مشکل رہا ہے لیکن محققین اپنی توجہ صرف غذا سے نکلنے والے اجزاء اور میٹابولائٹس پر رکھیں تو وہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ عضویات اور امراضیات کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اجزاء پر توجہ رکھتے ہوئے جو ٹی سیلز کے ردِ عمل کو فعال کر سکتے ہیں، محققین نے ایک ایسا جزو پایا ہے جو اہم مدافعتی راہداری کو فعال کرتے ہوئے انسداد رسولی مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

محققین نے مطالعے کا آغازمیٹابولائٹس غذا سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے سالمے کے ڈیٹا بیس سے کیااور ان میٹابولائٹس کی انسداد کینسر صلاحیتوں کو دیکھا۔6 سب سے زیادہ مؤثر مرکبات کے انتخاب کے بعد سائنس دا نوں نے ان کی کینسر سے لڑنے کی صلاحیتوں کو انسان اور چوہوں کےخلیوں پر آزمایا جس میں ٹی وی اے نے رسولیوں کے بننے کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے