اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ساتویں پاکستانی صنعتی نمائش کا افتتاح کر دیا

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے ساتویں پاکستانی صنعتی نمائش کا افتتاح کر دیا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ساتویں صنعتی نمائش کا آغاز ہو گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ایکسپو سینٹر لاہور میں نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی قونصل چائنہ مسٹر ڈو، مسٹر وانگ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ایکسپو میں تاجروں، ایکسپورٹرز، امپورٹرز، مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، طلبا و طالبات اور عام شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ معیشت کو حقیقی معنوں میں بحال کرنے میں ہمیں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ نگران حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کے لئے دیگر ممالک بالخصوص چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہی ہے۔

ساتویں صنعتی نمائش میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے مختلف قسم کے رجسٹرڈ فوڈ پراڈکٹس، فائن آرٹس کے فن پارے اور ایگری کلچر کالج کے جدید زرعی ماڈلز بھی پیش کئے جو حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے رہے اور انہیں اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بے حد سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے