25 Nov 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ داتا دربار آئی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران ایم ایس اور ڈاکٹرز موجود نہ تھے، گیٹ پر گارڈ غائب، نرسیں سو رہی تھیں۔ حاضری رجسٹر میں سب حاضر، ہسپتال خالی نظر آیا۔
وزیر اعلیٰ ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف سے واپس لے کر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔