(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام فارمیسی کیریئر کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا اور پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ رسول نے اپنے دور اندیش ویژن کے مطابق کالج آف فارمیسی میں ایک نتیجہ خیز اور مستقبل میں معاون ثابت ہونے والی کانفرس منقعد کی۔
کانفرنس میں تین متحرک مقررین نے طلباء سے خطاب کیا۔جن میں مقصود احمد چوہدری ڈائریکٹر ایچ آر ، ڈاکٹر مدثر اعظم اسسٹنٹ پروفیسر،انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور حامد رضا بانی نیٹرو فارما شامل تھے۔
کانفرنس میں مقررین نے فارمیسی کیریئر کے مواقع کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ سی وی لکھنے، ملازمت کی تلاش، اور انٹرویو کی مہارتوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں ۔
کانفرنس کے دوران طلباء نے شعبہ فارمیسی میں کامیاب پیشہ وارانہ سفر شروع کرنے کا عزم کیا۔
طلباء کی ذہن سازی اور تناؤ پر قابو پانے کے لیے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے طلبہ کی ذہنی تندرستی کو بڑھانے کے لیے ایک مثبت ماحول کو فروغ حاصل ہوا۔