اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے