اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سموگ: لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص، سانس لینا دشوار

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(لاہور نیوز) حکومتی اقدامات کے باوجود سموگ کی شدت میں کمی نہ آسکی، لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سموگ کے باعث آج بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 371 ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی کی فضا بھی مضر صحت ہے۔

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا بھر میں سرفہرست ہے، جہاں اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کی آلودہ فضا میں سانس لینا بھی محال ہے، سموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سموگ کی روک تھام کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ تمام شہروں میں مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی اور اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔

لاہور میں اتوار کو مال روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، صرف سائیکل سواروں کو اجازت ہوگی۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے