اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب گروپ آف کالجز کا ٹیلنٹ سکالر شپ کے تحت مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دینے کا معاہدہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) ورکرز کے بچوں کو رعایت کے ساتھ معیاری تعلیم ملے گی۔ خصوصی سکالر شپس بھی دیئے جائیں گے۔ پنجاب گروپ آف کالجز اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب پنجاب گروپ آف کالجز کے کارپوریٹ آفس میں منعقد کی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور سی ای او ورکرز ویلفیئر فنڈ توقیر الیاس چیمہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پنجاب گروپ آف کالجز ٹیلنٹ سکالر شپ کے تحت مزدوروں کے بچوں کو فیس میں خصوصی رعایت دے گا۔ سکالر شپ کے تحت کارکنوں کے بچے پنجاب کالجز، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل و اپلائیڈ سائنسز میں رعایتی فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ بورڈ کے سی ای او توقیر چیمہ نے معاہدہ کرنے پر پنجاب گروپ آف کالجز کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا ورکرز کے سینکڑوں بچوں کو اب معیاری تعلیم ملے گی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کو سالانہ پیسوں کی بچت بھی ہو گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ آف کالجز بچوں اور نوجوانوں کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے  ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ وسائل کی عدم فراہمی طلبا کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنے، یہ معاہدہ بھی اسی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے