اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کو جیل میں سہولیات کا کیس، عدالت چیف کمشنر پر برہم

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جیل میں سہولیات کے کیس میں عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی اراکین سے ملاقات کی اجازت دینے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے چیف کمشنر کو درخواستوں کو زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی درخواست پر فیصلہ کر کے آئندہ سماعت سے قبل جمع کروائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا، بظاہر یہ آئینی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، چیف کمشنر آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بتائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟۔

بعدازاں عدالت نے فواد چودھری کی درخواست پر مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے