24 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق لب کشائی کردی۔
ماہرہ خان کا اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں کہنا تھا کہ جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو سب مجھے کہتے تھے کہ یہ ناک کٹوادو، یہ ناک نہیں "خطرناک" ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں بے حد خوفزدہ ہو گئی تھی اور میں نے سوچا تھا کہ ہر گز نہیں، یہ ناک تو مجھے کبھی بھی نہیں کٹوانی، اس لیے میں نے سب کی باتیں سننے کے باوجود یہ قدم نہیں اٹھایا۔
قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں ماہرہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب لوگ مجھے کہتے تھے کہ اپنی ناک کی سرجری کروالیں تو میرا مؤقف تھا کہ بالکل نہیں، اگر ناک ہی کٹوالی تو پھر کیا رہ گیا۔