اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے،  شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے، عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ نے چیئرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انویسٹی گیشن کی درخواست دی، سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس ریفرنس میں عدالت پراسیکیوشن کا ڈینٹ نظرانداز نہیں کرسکتی۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ اس فیصلے کی کاپی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب لاہور کو ارسال کی جائے، گواہ عارف مجید کے بیان کے مطابق سابق ڈی جی نیب نے شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے ہراساں کیا۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ  گواہ عارف مجید کے مطابق جب اس نے سابق ڈی جی نیب کو شہباز شریف کے خلاف بیان دینے سے انکار کیاتواس وقت کے سابق ڈی جی نیب نے میرے خلاف ایل او ایس نالے کا کیس بنوا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے