لاہور:(محمد بلال) معروف پاکستانی اداکارہ علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کسی انسان کے ساتھ محبت میں دھوکا ہوجائے تو ایسے انسان کو ہر دو سال بعد نئی محبت کرنی چاہیے۔
حال ہی میں اداکار علی رحمٰن خان نے دنیا نیوز کے مقبول ترین شو"مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شادی سے متعلق سوال پر اداکار علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی جلدی نہیں، صرف اپنے کیریئر پر توجہ ہے۔
محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی رحمٰن نے کہا کہ اگر کسی انسان کے ساتھ محبت میں دھوکا ہوجائے تو ایسے انسان کو ہر دو سال بعد نئی محبت کرنی چاہیے، یکطرفہ محبت بھی بار بار ہونی چاہیے اور ہر بار نئے شخص سے ہونی چاہیے، اس میں کچھ غلط نہیں۔
اپنے کیریئر بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکار بنوں، اس لیے انہوں نے مجھےمشروط اداکاری کی اجازت دی اور پھر میں نے کئی سال تک ملازمت کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی۔