23 Nov 2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ طالبات کو تعلیم دینا اور بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے یونیورسٹی آف بولٹن برطانیہ کے سکالرز نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پروفیسر شگفتہ ناز اور ڈاکٹر اقصٰی شبیر کر رہی تھیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ طالبات کو تعلیم دینا اور بااختیار بنانا بہت ضروری ہے، یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ایک کنسورشیم بنایا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم، ڈاکٹر نوید اقبال اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات بھی موجود تھیں۔