اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سموگ: جمعہ کو تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکموں نے رواں جمعہ کو تمام سکولز، کالجزاور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی صورتحال ابتر ہونے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیبنٹ کمیٹی انسداد سموگ کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے سافٹ سموگ لاک ڈاؤن کی تجاویز تیارکرلی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں کی طرف سے رواں جمعہ کو تمام سکول،کالج اور یونیورسٹیزبند کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہفتےکےروز بھی مارکیٹیں، ریسٹورنٹس ، جم، سینما، تھیٹراور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکی تجویز بھی سامنے آئی ہے ، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری ہوگی۔

ذرائع بتایا ہے کہ شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنےکی تجویز ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھےملازمین کام کریں گے۔

جمعہ ،ہفتہ کوسافٹ لاک ڈاؤن کےبعد ناکے لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ سموگ میں اضافے کی بڑی وجہ لاہورمیں غیر معمولی ٹریفک ہے تاہم خلاف قانون کام کرنےوالی فیکٹریوں کوبند کرنے اوربھاری جرمانوں سمیت لاہورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے