اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہوسٹن میں مقیم پاکستانی امریکن کا پاکستانی یونیورسٹی کیلئے 9 ملین ڈالر کا عطیہ

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(حسیب ارسلان) امریکہ میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کر دیئے۔

عطیہ کی رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے، تنویر احمد کے عطیہ سے انڈومنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔

تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کا عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے، تنویر احمد نے کہا کہ سکالرشپ کی سکیم کو دیگر یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے۔

آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں سکالر شپ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، مستحق طلبہ کو سکالر شپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گا، توقع ہے کہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔

تنویر احمد نے 2022ء میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور سٹوڈنٹ امریکہ گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے