اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کے 167 نئے مریضوں کی تصدیق

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر میں 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار 655 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5616 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ روز 98 نئے مریض سامنے آئے- رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2556 مریض رپورٹ ہوئے تاہم راولپنڈی میں گزشتہ روز 7 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

 رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1266 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 26 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے. رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1251 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 682 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 18 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، قصور، اٹک، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 131 مریض زیرعلاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 73 مریض زیرعلاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے