اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے جاتی امرامیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائد مسلم لیگ ن کی غیر ملکی سفارتی عملے سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاص طور پر آئندہ انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کی تیاریوں کے تناظر میں بات کی گئی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے تاکہ ملک کو آج جن بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان سے نکالا جا سکے۔

امریکی سفیر اور نواز شریف نے تجارت سمیت معیشت،موسمیاتی تبدیلی،امن و سلامتی اور علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف نے بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا جو غزہ پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور لوگوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔

امریکی سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے ساتھ امریکی ترجیحات کا تبادلہ کیا اور ملاقات کے دوران بے تکلفانہ اور خوشگوار تبادلہ خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے