17 Nov 2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس اور ڈپریشن کی بیماریاں مل کر موت کے خطرات میں اضافہ کردیتی ہیں۔
محققین نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد کی کل تعداد 1.3 ارب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ذیابیطس کے شکار افراد کو ڈپریشن کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں عام آبادی کے مقابلے میں ڈپریشن کا امکان2 گنا ہوتا ہے اور دونوں کیفیات اموات کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈپریشن اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا امتزاج موت کے خطرے کو دراصل 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے۔