اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، 223 نئے کیسز رپورٹ

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹر ی ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار 268 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں18 ،ملتان میں37 ،گوجرانوالہ میں28 اور فیصل آباد میں 20 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح شیخوپورہ میں 8 ، سرگودھا میں 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 2،2 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، پاکپتن اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

محکمہ صحت کےحکام نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 173 مریض زیر علاج ہیں جن میں لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 80 مریض داخل ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں ، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے