اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم کی حکومت کے 16 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا، سراج الحق

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے 16 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا، حالات کے ذمہ دار ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران میں اضافہ کے باعث قومی اداروں پر فار سیل کے بورڈ آویزاں ہو رہے ہیں، مہنگائی کے باعث زندگی گزارنا مشکل، عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا محال ہو گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ گیس، بجلی کے بل غریبوں کے لیے موت کے پروانے ہیں، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوتا تو پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی والے جلوس نکالتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر برسہا برس سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی، قوم ایماندار قیادت آگے لائے، جماعت اسلامی ان کے پاس بہترین آپشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے