15 Nov 2023
(لاہور نیوز) موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ڈائیلاگ کا اہتمام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے آئی ٹی یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے کیا۔ ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور بچاؤ بارے تجاویز دیں۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کہا ریجن میں بڑھتے ہوئے سیلاب ، خشک سالی ، بےوقت بارشیں اور بڑھتی ہوئی بیماریاں گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے سمندری مخلوق اور نباتات سمیت ہر شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔