اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا سب رجسٹرارز کو ہدایت نامے آویزاں کرنے کا حکم

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور ای رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

کمشنر لاہور نے سب رجسٹرارز کو ہدایت نامے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا سب رجسٹرارز ای رجسٹری سہولت کے طریقہ کار کو اپنے دفاتر کے باہر تحریری صورت میں آویزاں کرینگے، اردو اور انگریزی میں دفاتر کے باہر ہدایت نامہ میں سہولت فراہمی کی مکمل تفصیل شہریوں کو مہیا کی جائے۔

کمشنر لاہور نے سب رجسٹرارز کے دفاتر کے اچانک دورے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام سب رجسٹرارز دفاتر اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کو بروقت سہولت سو فیصد یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور نے دفاتر موجودگی اور ای رجسٹریشن کی تعداد پر روزانہ کی بنیاد پر سب رجسٹرارز سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے