اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دوبارہ موقع ملا تونوازشریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کرینگے: شہبازشریف

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ انشااللہ اب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلوچستان اور پاکستان کیلئے یہ ایک پرمسرت موقع ہے جب بلوچستان سے کئی سیاسی قد آور اور محترم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

صدر مسلم لیگ ن  نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ حکومت نے گوادر میں بند پڑے کئی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا تھا جن کا آغاز میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم 15-2014 میں کیا تھا، انشااللہ اب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب ان کی ٹیم کے طور پر ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیاتھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے