اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بطور وزیراپنے کام پر ضمیر مطمئن، بلاول ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے: سعدرفیق

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بطور وزیراپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے بلاول ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اور یحییٰ کی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 80برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لیکر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتی ہیں، بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دیدی، ضیا آمریت میں مجھے 3بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے جیلیں کاٹیں،جسمانی تشدد سہا،والدہ کی جان گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لا بھی بھگتا، بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے،ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے