14 Nov 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق شادی کی تیاریوں کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز کے ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق شادی کی تقریبات کے باعث دورہ آسٹریلیا سے قبل لگنے والے ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ کا کیمپ راولپنڈی میں 24 سے 27 نومبر تک لگے گا ۔
رپورٹ کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات 25 اور 26 نومبر کو شیڈول ہیں جسکی وجہ سے وہ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔امام الحق کا نکاح 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ طے پایا ہے جبکہ اگلے روز لاہور میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوگی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔