14 Nov 2023
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف نے کہا ہےکہ پاکستانی پیسرز بہت نرم مزاج تھے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ پاکستانی پیسرز بہت نرم مزاج نظر آئے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر حریف کو ڈراتے تھے، کبھی کچھ بول بھی دیتے تھے لیکن بابر، حارث، شاہین ان میں وہ چمک نہیں تھی! وہ بہت دوستانہ لگ رہے تھے۔