14 Nov 2023
(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ بابر اعظم کی قابلیت کا اندازہ موجودہ کارکردگی سے نہ لگایا جائے،بابر اعظم وہی ہے جس نے پاکستان کو ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ، شائقین ہمیشہ حالیہ پرفارمنس کو مد نظر رکھتے ہیں لیکن میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔کپل دیو نے مزید کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں سنچری بناتا ہے تو اسے سپر سٹار قرار دیا جاتا ہے۔