کھیل
عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے متعلق ایسی بات کر دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا
14 Nov 2023
14 Nov 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق کی جانب سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق کی گئی بات نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔
تفصیلات کےمطابق 2009 کی ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی، اس دوران سابق کرکٹرز نے حالیہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا، اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں۔
عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔