اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس اہلکاروں پر تشدد کا کیس، صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے  مقدمہ کی سماعت کی، تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ صنم جاوید کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

دوران تفتیش پراسیکیوشن نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ  ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ابھی مکمل نہیں ہوا،صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پٹرول بم پھینکے، زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔

پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ  ملزمہ نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر زمان پارک میں پولیس افسران پر تشدد کیا،صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر تقاریر کیں اور کارکنان کو پولیس پارٹی  پر حملے کیلئے اکسایا۔

بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی اور ملزمہ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے