اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں: کامران اکمل

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں۔

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اگر جیتنے کے ارادے سے کھیلتی تو ہمیں یہ نقصان نہ اٹھانا پڑتا، آپ ٹی 20 کی سلیکشن ختم کریں، ٹیم کا انتخاب ون ڈے کے طور پر کریں گے تو ہمیں ایسے بڑے ایونٹ میں مار نہیں کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو تین سال جتنی سپورٹ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملی اگر یہ ہی سپورٹ یونس بھائی، شاہد بھائی اور مصباح کو ملی ہوتی تو یہ بھی کوئی ورلڈ کپ یا بڑا ایونٹ اپنے نام کرتے۔

وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ بابر کو کپتانی کے چار سال ملے، میں بھائی کے طور پر بات کررہا ہوں، سب جانتے ہیں میرا اس سے کیا رشتہ ہے، اگر سب چاہتے ہیں کہ بابر رنز کا بڑا ریکارڈ بنائے تو خود سے دباؤ ہٹانے کے لیے اسے کپتانی ایک طرف کرنی پڑے گی، جب ایسا ہوگا تو وہ بطور کھلاڑی مزید بہتر پرفارم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے