اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشری بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہ کیا گیا اور سابق وزیراعظم کی پیشی سے متعلق رپورٹ بھی پیش نہ کی جا سکی۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے