13 Nov 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے مجھے فٹنس کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں،مجھے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرکٹ صرف ورلڈکپ کےلیے کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کے خلاف ہوں ، ایسا بالکل نہیں ہے بابراعظم اچھے پلیئر ہیں، ان پر صرف کپتانی کی وجہ سے تنقید ہورہی ہے۔