اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے راہیں جدا کر لیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا جس میں اب توسیع نہیں کی جارہی جبکہ مورکل بھی مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، مورکل نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر پی سی بی کو آگاہ بھی کردیا۔

پی سی بی نے مورنی مورکل کے ساتھ معاہدے کا باقاعدہ اعلان 17 جون کو کیا تھا، تاہم انہوں نے آئی پی ایل سمیت دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔مورکل کی موجودگی میں پاکستانی باؤلرز کی پرفارمنس کا گراف توقعات کے مطابق اچھا نہیں ہو سکا۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کا اگلا چیلنج آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے،دورہ آسٹریلیا کے لیے عمرگل کو باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے