اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کے خلاف درخواست پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، ڈی آئی جی عمران کشور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سابق وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم میں موجود جونیئر وکیل نے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہیں، عدالت کیس کو ملتوی کردے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سےلاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ  عدالتی حکم کے باوجود افسران نے پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہیں پہنچایا، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے