اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم بڑے انعام کی حق دار قرار

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے لیگ میچز میں ناقص کارکردگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم بڑے انعام کی حق دار قرار پائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسری بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام رہنے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی حالیہ ورلڈ کپ مہم میں قابل ذکر مالی فوائد سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کو رواں ٹورنامنٹ کے دوران اپنے 9 لیگ میچز میں سے چار میں کامیابی ملی اور 5 میں شکست ہوئی، گروپ مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو 40,000 ڈالرز ملتے ہیں یوں پاکستان کو چار میچ جیتنے پر کُل 160,000 ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 100,000 ڈالر انعام دیا جائے گا، یوں ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو کُل انعامی رقم کے طور پر 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو آٹھ، آٹھ لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے