اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کے بیٹرز اور باؤلرز کی مایوس کن کارکردگی

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہ رہی، کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور نہ ہی کوئی باؤلر اپنی باؤلنگ سے حریف ٹیم کے بیٹرز کو پریشان کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کے اوپنر بیٹرز چلے نہ ہی مڈل آرڈر، پیس اٹیک مکمل طور پر ناکام دکھائی دیا جبکہ سپنرز بھی سپن کا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔

گرین شرٹس کے اوپنرز ایونٹ میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے، امام الحق نے 6 میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے صرف 162 رنز بنائے، فخر زمان نے 4 میچز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 220 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق نے 336 رنز بنائے۔

پاکستان کا مڈل آرڈر بھی ٹورنامنٹ میں پوری طرح فلاپ دکھائی دیا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایونٹ میں 9 میچز کھیل کر 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 320 رنز بنائے جبکہ مڈل آرڈر میں اہم بلے باز سمجھے جانے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مد د سے 395 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

سعود شکیل نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 241 رنز بنائے، ٹیم میں ہارڈ ہٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے افتخار احمد مکمل طور پر فیل رہے اور ایونٹ میں صرف 143 رنز ہی سکور کر سکے۔

پاکستان کے باؤلرز بھی ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، اہم ترین باؤلر شاہین شاہ آفریدی 9 میچز میں 18 وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔

ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کسی بیٹر نے اتنے رنز نہیں بنائے جتنے حارث رؤف نہیں رنز دیے، حارث رؤف نے 500 سے زائد رنز دے کر 16وکٹیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں حسن علی نے 9 وکٹیں حاصل کیں، قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے شاداب خان سپن باؤلنگ میں اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 2 وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے