12 Nov 2023
(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ 2023سے باہر ہونے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے بھی پاکستان کیخلاف طنزیہ ٹویٹ کردیا۔
عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر گزشتہ شب ایک پوسٹ کی جو اب وائرل ہو رہی ہے اور جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'کئی پڑوسی سابق کرکٹرز کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے'۔
ساتھ ہی عرفان پٹھان نے 'ڈانس' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ پیغام کس پاکستانی کھلاڑی کے لیے تھا۔