اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، رمیز راجہ نے تنقیدکی توپیں بورڈ کی جانب کردیں

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ورلڈکپ 2023 سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا چینل پر گفتگو کےدوران سابق کرکٹر رمیز راجہ نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی بال پر جب ہمارے گیندباز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابراعظم کپتانی کیا کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کپتان اور عہدیدار کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، جنہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے! انہیں عہدے بانٹے جائیں گے تو ایسے نتیجے دیکھنے کو ملیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کے بعد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سابق کرکٹرز کا مجمع لگاکر پوچھیں گے آپ بتائیں کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی؟، کپتان بدلنے اور کوچنگ سٹاف فارغ کرنا کوئی بہت بڑا کام نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے