اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: بھارت نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں میزبان بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی، بھارت ورلڈ کپ کے لیگ میچز میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے،411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 47.5اوورز میں 250رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، تیجا ندامانورونے سب سے زیادہ 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے اوپنرز نے کھیل کا شاندار آغاز کرتے ہوئے 100 سکور کی پارٹنر شپ قائم کی،تاہم شبمن گل 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کپتان روہت شرما 129 کے مجموعی سکور پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 200 کے مجموعی سکور پر گری جب ویرات کوہلی 51 رنز کی اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے، چوتھی وکٹ کے ایل راہول کی گری جو 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 102 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارتی بلے باز شریاس ایر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب بھارت کی ٹیم رابن راؤنڈ لیگ فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں لیگ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی، بھارت نے تمام 9میچز میں کامیابی حاصل کی۔

نیدر لینڈز کی ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 7 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے